2 مئی 2013 - 19:30
عرب لیگ امریکہ کا آلہ کار

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رکن کاید الغول نے عرب ليگ کو امریکہ کا آلہ کار قرار دیا ہے۔

ابنا: کاید الغول نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کہا کہ عرب امن منصوبہ عرب لیگ کے امریکہ کے آلہ کار ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عرب لیگ کا امن منصوبہ عربوں کی جانب سے ملت فلسطین کے حقوق سے چشم پوشی ہے۔ الغول نے فلسطینی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیان اراضی کے تبادلے کو ناقابل قبول اور ملت فلسطین کے نقصان میں قراردیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کے اس منصوبے میں جارحین کو فلسطین کی مالکیت سونپ دی گئي ہے۔ واضح رہے عرب لیگ نے حال ہی میں امریکہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں فلسطینی انتطامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیان اراضی کے تبادلے کی امریکی تجویز تسلیم کرلی ہے۔ عرب ملکوں نے دوہزار دو میں عرب امن منصبوبہ منظور کیا تھا۔ اس منصوبے کےتحت صیہونی حکومت کو انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں تک واپس جانا ہوگا اور اس کے بدلے میں عرب ممالک صیہونی حکومت کو تسلیم کرلیں گے۔   
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رکن کاید الغول نے عرب ليگ کو امریکہ کا آلہ کار قراردیا ہے۔
کاید الغول نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کہا کہ عرب امن منصوبہ عرب لیگ کے امریکہ کے آلہ کار ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عرب لیگ کا امن منصوبہ عربوں کی جانب سے ملت فلسطین کے حقوق سے چشم پوشی ہے۔ الغول نے فلسطینی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیان اراضی کے تبادلے کو ناقابل قبول اور ملت فلسطین کے نقصان میں قراردیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کے اس منصوبے میں جارحین کو فلسطین کی مالکیت سونپ دی گئي ہے۔ واضح رہے عرب لیگ نے حال ہی میں امریکہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں فلسطینی انتطامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیان اراضی کے تبادلے کی امریکی تجویز تسلیم کرلی ہے۔ عرب ملکوں نے دوہزار دو میں عرب امن منصبوبہ منظور کیا تھا۔ اس منصوبے کےتحت صیہونی حکومت کو انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں تک واپس جانا ہوگا اور اس کے بدلے میں عرب ممالک صیہونی حکومت کو تسلیم کرلیں گے۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲